اس بخیلی کا تو جواب نہیں
اس نے کھایا کبھی کباب نہیں
فون آفس میں مجھ کو کرتی ہے
میری بیگم کا بھی جواب نہیں
اس نے جینا حرام کر ڈالا
آپ کہتے ہیں یہ عذاب نہیں
گالیاں روز اس سے کھاتا ہوں
میری رسوائی کا حساب نہیں
خود کو کہتا ہے وہ خطیب اچھا
اس سے بدترکوئی خطاب نہیں
لولی لنگڑی سے کرلوشادی تم
اس سے بڑھ کرکوئی ثواب نہیں
کیکٹس ہی سے میں بہلتا ہوں
میرے حصے میں تو گلاب نہیں
سبطین پروانہؔ
Dilapur.P.O:Salmari.Dt:Katihar
Bihar-855113
![]() |
Us Bakheeli Ka Tu Jawab Nahi , Us Ney Khaya kabhi Kabab Nahi -HAZAL |
No comments:
Post a Comment