Breaking

Post Top Ad

Friday, September 28, 2018

جعلی پیر

فیس بکی پیروں کے نام

نوٹ : جو جاہل پیر فیس بک نہیں چلاتے اور واٹس اپ پہ فساد مچائے ہوئے ہیں وہ ردیف تبدیل کرلیں " میں واٹس اپ کا پیر ہوں"

انا کے ہاتھ اسیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں
لکیر کا فقیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

مجھے فقط اشاعتِ فساد و شر سے کام ہے
بہت بڑا شریر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

ہے واجب العمل مری ہر ایک پوسٹ اور کمینٹ
ہر ایک کا امیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

صحابیوں پہ طنز ہے مرا عزیز مشغلہ
شیعت کا اک سفیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

محدثین اور محققین جس کی زد پہ ہیں
کمانِ شر کا تیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

مرا ہر ایک قولِ بے دلیل مان لیجیے
علیم ہوں خبیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

مجھے حضور اور جہاں پناہ تم کہا کرو
تمہارا دستگیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

میں چاہتا ہوں لوگ مجھ کو وقت کا ولی کہیں
اگرچہ بے ضمیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

بکے ہی جا رہا ہے ایک شخص فاضل اس طرح
عجب ہوں بے نظیر ہوں میں فیس بک کا پیر ہوں

فاضل میسوری

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages