Breaking

Post Top Ad

Thursday, October 4, 2018

سچا دوست

آج صبح ایک حاجی صاحب ملاقات ہوئی ، باتوں باتوں میں دوستوں کا ذکر چل نکلا تو کہنے لگے:
گوجرانوالہ کے میرے ایک دوست ہیں ، جن کے احسانات کا بدلہ میں کبھی نہیں اُتار سکتا ۔
کچھ سال پہلے جب میری معاشی حالت بگڑی تو انھوں نے مسلسل چار سال تک میرا خرچہ اٹھایا ۔
ہر ماہ چالیس ، پینتالیس ہزار دیتے اور بے لوث دیتے ۔
پھر میں نے مکان خریدنے کا اردہ کیا تو انھوں نے دس لاکھ روپے دیے ۔
اگرچہ حالات بہتر ہونےکے بعد میں نے انھیں یہ رقم لوٹا دی ، لیکن ان کی یہ نیکی مجھے زندگی بھر نہیں بھولے گی ۔
……………………………………………🌸

واقعی سچا دوست وہی ہوتاہے جو ہر مشکل وقت میں کام آتا ہے ۔
امام غزالی رحمہ اللہ کیمیائے سعادت میں لکھتےہیں:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک شخص آکر کہنے لگا:
میں آپ سے دوستی کرنا چاہتا ہوں ۔
آپ نے پوچھا :
کیا تو جانتا ہے دوستی کسے کہتے ہیں ؟
اس نے کہا: نہیں!
آپ نے فرمایا:
تیرے سونے چاندی پر ، تیرا حق مجھ سے زیادہ نہ رہے ۔
( یعنی تیرا مال میرا مال ہو ، اور میرا مال تیرا مال )
اس نے کہا: حضرت! میں ابھی اس درجے تک نہیں پہنچا۔
آپ نے فرمایا:
پھر چلا جا ، دوستی کرناتیرے بس کی بات  نہیں!

دوستی انتہائی مقدس رشتہ ہے ، جس کا احترام دونوں طرف سے ہونا چاہیے ۔
دونوں کو بے غرض ، بے لوث اور ایک دوسرے کا خیر خواہ ہونا چاہیے ۔
جب ایک دوست پر تکلیف آجائے تو دوسرا اس کا سہارا بن جائے ۔
جہاں ہر دوست کا یہ ذہن ہونا چاہیے کہ میں نے کَسر کھانی ہے ، وہاں یہ بھی ذہن ہونا چاہیے کہ اپنے دوست کو کَسر نہیں آنے دینی!

اللہ پاک ہمیں مخلص دوست نصیب فرمائے اوردوستوں کے حق میں مخلص بننے کی بھی توفیق عطاکرے!

لقمان شاہد
5/10/2018 ء

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages