اثر ؔحامد
دبستان کڈپہ کے شعری آسمان پر اثرؔ حا مد صاحب گزشتہ صدی کی آ ٹھویں دہائی سے ایک روشن ستارے کی مانند اپنی روشنی بکھیر رہے ہیں۔ انہیں عہد حاضر کے سیاسی، سماجی اور معاشی حالات کا ادراک ہے اسلئے ان کی شاعری میں کئی جہتیں کشادہ نظر آتی ہیں۔ وہ ایک حساس اور دردمند دل بھی رکھتے ہیں۔ اپنے ارد گرد جو کچھ دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں انہیں بڑی ہنر مندی سے جز و شاعری بنالیتے ہیں۔
اصل نام شیخ محمد اقبال ہے جبکہ ادبی شناخت اثرؔ حامد۔ والد گرامی کا اسم شریف جناب شیخ محبوب ہے کڈپہ ( آندھرا پردیش) میں ولادت ۱۹۶۰ء میں ہوئی۔ انٹر میڈیٹ کرنے کے بعد نجی کاروبار سے وابستہ ہیں۔ شاعری میں غزل ان کی محبوب صنف سخن ہے۔ حضرت ظہیر ناصری کے ارشد تلامذہ میں شمار ہوتا ہے۔ ایک مشترکہ شعری مجموعہ اعیان (۱۹۹۳ءمیں ان کی غزلیں شامل ہیں۔ غزلوں کا تیور ان کے روشن مستقبل کا پتہ دیتا ہے۔ زبان سادہ اور عام فہم ہوتی ہے۔ خوبصورت استعارات و تشبیہات ان کی شاعری کی پہچان ہے۔ زیر نظر غزل سے اسکی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
رابطہ۔
D. No. 5- 178 (upstairs)
لا کا لج اسٹریٹ۔ رویندر
نگر۔ کڈپہ
۔
( A. P ) 516003
بھیگی آنکھوں میں خواب رہتا ہے
یہ نگر زیر آب رہتا ہے
اس طرف جائینگے مرے جگنو
جس طرف آفتاب رہتاہے
تیرگی کا ورق الٹ دیں تو
روشنی کا حساب رہتا ہے
دیکھ لے جو اسے کہیں اک بار
موج میں ہر حباب رہتا ہے
شرم سے منھ چھپاتی ہے دھرتی
آسماں بے نقاب رہتا ہے
کانچ کی مورتی میں آج اثرؔ
پتھروں کا جواب رہتا ہے
No comments:
Post a Comment