Breaking

Post Top Ad

Tuesday, August 18, 2020

Wo Sare Mulk Me Bahut Ameer The > Ghazal > Azhar Nayyar

وہ سارے ملک میں بہت امیر تھے
یہ دیکھنے میں وہ بڑے فقیر تھے
وفا‘ خلوص‘ پیار کے امیر تھے
وہ اپنے شہر کے لیے نظیر تھے
فسادیوں نے کتنے گھر جلا دیے
مگر خوشی سے جھومتے وزیر تھے
انھیں سے راستے میں خوف تھا ہمیں
عدو کے بھیس میں جو راہ گیر تھے
کوئی بھی ساتھ دو قدم نہ دے سکا
جہاں میں میرے ہم نوا کثیر تھے


اظہر نیر

At/P.O:Barhulia.Via:KansiSimri
Darbhanga-847106
 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages