وہ موسیٰ کا عصا ممکن نہیں ہے
بحر میں راستہ ممکن نہیں ہے
ملیں ہم مثل آدم اور حوا
دوبارہ معجزہ ممکن نہیںہے
کوئی سُن پائے میری گفتگو کیا
کہ خوابوں میںصدا ممکن نہیں ہے
اداؤں پر کسی کی مر مٹا ہوں
قضا بعد از قضا ممکن نہیں ہے
ہیں جب تک لوگ قیدِ زندگی میں
اجل سے رابطہ ممکن نہیںہے
ہزاروں انقلابات آئیں نغمیؔ
شہیدوں کو فنا ممکن نہیں ہے
ابرار نغمی
Raiseen(M.P)Mob-9424433844
Mob-9424433844
No comments:
Post a Comment