Breaking

Post Top Ad

Thursday, February 15, 2018

*انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚 انٹرویو نمبر 6

📚 *انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚

انٹرویو نمبر  6

******************************

*1: سب سے پہلے تو آپ اپنا نام ....قلمی نام بتائیں اور یہ بهی کہ یہ نام آپ نے کیوں رکها؟*
⚪ جواب:-ایمن تنزیل اور یہی میرا قلمی نام بھی ہے.

*2: آپ نے لکهنے کا آغاز کس سن میں کیا؟آپ کی پہلی تحریر کیا تهی؟*
⚪جواب:- لکھنے کا آغاز 2011 میں کیا تھا افسانہ درد زندگی سے.

*3: اپنے ادبی سفر کے کارنامے یا کوئی دل چسپ واقعہ سنائیں؟*
⚪جواب:- دلچسپ واقعہ تو کوئ ایسا خاص نہیں لیکن سب سے یادگار وقت میری کتاب کی رسم رونمائ تھی، زندگی کے بہت خاص لمحوں میں سے ایک.

*4:آپ کو  اردو ادب کی کون سی صنف پسند ہے؟اور آپ کس صنف پر اچها لکھ سکتے/سکتی ہیں؟*
⚪ جواب:- مجھے افسانہ پسند ہے اور اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ میری ادبی زندگی کا آغاز  افسانہ سے ہوا تھا.

*5: اپنی لکهی ہوئی کوئی تخلیق جو آپ کو پسند ہو؟*
⚪جواب:- قلم کار ہر تخلیق دل سے لکھتا ہے اس لیے اس کو اپنی سبھی تخلیقات عزیز ہوتی ہیں.

*6: کوئی ایسی تحریر جو آپ لکهنا چاہتے/چاہتی ہوں؟*
⚪ جواب:- ابھی بہت سی تحریریں ہیں لیکن سب سے زیادہ خواہش عورت کا ایک ایسا کردار لکھنے کی ہے جو ظلم و ستم نہ سہنے والی ہو، جو اپنے لیے آواز اٹھانے والی ہو، جو سسکتے بلکتے زندگی گزارنے کے لیے بالکل بھی تیار نہ ہو کیونکہ جب ان موضوعات پر لکھا جاۓ گا تو بہت سے موضوعاف خود تخلیق ہو جائیں گے.

*7: آپ کی مصروفیت کیا ہیں؟کیا آپ ان مصروفیات سے مطمئن ہیں؟*
⚪ جواب:- میں آل انڈیا ریڈیو میں بحیثیت کمپیر اسائن ہوں. جی الحمد للہ مطمئن ہوں لیکن اور آگے بڑھنے کے لیے کوشش اور محنت جاری رہے گی ان شاءاللہ.

*8: آپ کا پسندیدہ رنگ، موسم، پهول اور خوشبو؟*
⚪جواب:- پسندیدہ رنگ گلابی، موسم برسات، پھول گلاب اور مدرمان ،خوشبو بھی گلاب کی پسند ہے.

*9 آپ لکهنے کے لئے کس طرح کا ماحول پسند کرتے/کرتی ہیں؟*
⚪جواب :- کوئ خاص ماحول نہیں لیکن تنہائ ہو تو اچھا لگتا ہے.

*10: کیا آپ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گے/گی؟*
⚪جواب:- نجی زندگی میں فیملی، کتابیں اور چاۓ ان سب کا ساتھ بہت پسند ہے. ☺

*11:  آپ کی کوئی تصنیف  ہے؟ انٹر نیٹ پر آپ کی تخلیق کسی فورم یا ویب پر دستیاب ہو سکتی ہے؟*
⚪جواب:-جی میری کتاب ہے ریختہ پر جو میں نے اپنے استاد ڈاکٹر محمد اطہر مسعود صاحب کی کہانیوں کو ترتیب دیا ہے سنہری فیصلہ کے نام سے.

*12: آپ کی تخلیق ہندوستان کے  کن رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکی ہے ؟ پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی ؟*
⚪جواب:- میری تخلیقات ماہنامہ نیا دور لکھنؤ، سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز دربھنگہ، ماہنامہ خبرنامہ لکھنؤ، ماہنامہ بچوں کا ہلال رامپور، ماہنامہ بچوں کی دنیا دہلی، ماہنامہ بتول رامپور، ماہنامہ زریں شعاعیں بنگلور، سالار بنگلور، روزنامہ انقلاب دہلی میں شائع ہو تی ہیں.
پہلا افسانہ درد زندگی ماہنامہ زریں شعاعیں بنگلور میں دسمبر 2011 میں شائع ہوا.

*13: آپ کے پسندیدہ شاعر،ادیب یا شخصیت؟*
⚪جواب:-   ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں صاحب، ذکیہ مشہدی صاحبہ، مشرف عالم ذوقی صاحب، سیمیں کرن صاحبہ، نسترن احسن فتیحی، تبسم فاطمہ صاحبہ اور ڈاکٹر افشاں ملک صاحبہ ان سب کی تخلیقات نے مجھے کافی متاثر کیا ہے.

*14: اردو ادب کے حوالے سے آپ کس حد تک مطمئن ہیں؟*
⚪جواب:- مطمئن ہم کبھی نہیں ہو سکتے ابھی بہت اور بہت بہتری کی امید ہے.

*15: آپ جو لکهتے ہیں کیا اس سے مطمئن ہیں؟.....کیا آپ، کبهی  لکهنا  چهوڑ سکتے/سکتی ہیں؟*
⚪جواب:- نہیں ابھی میں مطمئن نہیں مجھے اور بہتر لکھنا ہے.. ادب ہماری زندگی کا حصہ ہے اس کو کبھی نہیں چھوڑوں گی ان شاءاللہ.

*16: آپ لکهنے کے لئے کس چیز کا استعمال کرتے/کرتی ہیں؟ قلم کاغذ یا موبائل...؟؟؟*
⚪جواب:-قلم اور کاغذ کا.

*17: اپنے مذہب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟*
⚪جواب:- صرف اتنا کہوں گی کہ میں خوش نصیب ہوں کہ میں مسلمان ہوں اور میرا مذہب اسلام ہے.

*18: آج جو ہندوستان کے حالات ہیں اس کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے/گی؟*
⚪جواب:- نہیں، کیونکہ کچھ کہنے لائق ہی نہیں ہے.

*19:  ادبی کہکشاں میں شامل ہو کر آپ کو کیسا لگا؟ اس گروپ کی   کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کو متاثر کیا ہو؟*
⚪جواب:-بہت اچھا لگا اور یہاں سبھی ماشاءاللہ فعال شخصیات ہیں سبھی نے متاثر کیا.

*20: اپنے قاری کے لئے کوئی پیغام؟*
⚪جواب:- ہماری ہر تخلیق قاری کے لیے پیغام ہے.

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages