سلام و رحمت احباب
ایک فلیش فکشن آپ کی زریں بصارتوں کی نظر ...عنوان ہے
...بدلاؤ.......
وہ بیوی کو سائیکل چلانا سکھا رہا تھا جو کھاتے پیتے گھرانے کی ضرورت سے زیادہ صحتمند لڑکی تھی .گھنٹہ بھر تک وہ اسکے پیچھے سائیکل پکڑے بھاگتا رہا مگر کسی طرح وہ بیلنس کرنا سیکھ نہیں سکی ...
چڑ کر اس نے کہا
"اپنے باپ کے گھر سے سیکھ کر آتی میری چھاتی کا بوجھ کیوں بن گئی ؟؟؟گھر چلو بڑی آئی سائیکل سیکھنے والی .....
وہ کبھی سائیکل نہیں سیکھ پائی نہ اس نے اسکوٹر چلانے کی جراءت کی، البتہ یہ ضرور کیا کہ افسر بنتے ہی اس نے گاڑی سیکھ کر نئی برانڈیڈ گاڑی خرید لی .
کل وہ پھر سے اپنی ان پڑھ بیٹی کو سائیکل سکھا رہا تھا
بوڑھا ہوتا بدن تھک رہا تھا .....
"سیدھے بیلنس کر میں نہیں پکڑنے کا اب .گر کر مر گئی تو یہیں سے لے جاکر دفن کردونگا،پھر گھر واپس جاکر نہا لونگا "........
بچی نے مڑ کر دیکھا
"بابا گھر چلو مجھے سائیکل نہیں سیکھنی ..اب پتہ چلا اماں آپ کے ساتھ کیوں نہیں ہے "!!!!!،،
مہر افروز
دھارواڑ
کرناٹک
انڈیا
Post Top Ad
Tuesday, October 16, 2018
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Author Details
Adabi Kahkashaan Ek whatsapp Group Se Tahreek paa kar bana gaya hai.
No comments:
Post a Comment