آج میں بہت مایوس و غمگین ہوں!
کب کیا ہو جائے ،کب کسی کی سازش کا شکار ہو جائیں، کب آپ کی چھوٹی غلطی بڑی ہو جائے، کب جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں وہ چھوڑ کر چلا جائے ! حق پر رہنے کے باوجود جب کوئی آپ کو غلط بتائے !جب آپ کی طرفداری کرنے میں لوگ مصلحت سے کام لیں ،جب چھوٹی سی بات کو بڑی بات بنا دیا جائے اور جب آپ تن تنہا بغیر کھائے پیے بستر پر جگ رہے ہوں نیند کوسوں دور ہو اور جب آپ کا دنیا میں کوئی پرسان حال نہ ہو تب آپ ضرور کہیں گے کہ
"آج میں بہت مایوس و غمگین ہو " اور جب آپ کی شادی کی "سالگرہ "ہو اس موقع پر جس کو شریک حیات بنایا ہے وہی آپ کی زندگی سے دور چلی جائے اور آپ کو دشمن سمجھ لے اور آپ کی سختی آپ کی تادیبی کاروائی اور آپ کی رہنمائی کو غلط رخ دے دے اور جس کو باپ کا درجہ دے دیں اور انصاف کی مانگ کریں لیکن وہ جانبدارانہ فیصلہ کرے، اور آپ کی بات نہ سن کر تیسرے کی بات مانے اور آپ کو اکیلے کر دے تو آپ کہیں گے کہ " آج میں بہت مایوس و غمگین ہو " لیکن اس موقع پر آپ لاکھ گنہگار صحیح لیکن اللہ تعالی آپ کو دیکھ رہا ہے وہ ضرور آپ کا ساتھ دے گا اور آپ کی ماں ضرور دعا کرے گی کیونکہ جب دنیا آپ کو تنہا کرے اور آپ کا کوئی ساتھ نہ دے اور جب آپ مایوس و غمگین ہوں تو ضرور آپ کو اللہ تعالی کی رحمت ڈھانپ لے گی اس لیے اللہ تعالی سے ایسے موقع دل لگاؤ اور ماں سے دعا لو کیوں کہ ایسے موقع پر کی ممتا ضرور ساتھ دے گی۔ آج میں بہت مایوس و غمگین ہوں !
✍محمد عباس الازہری
Post Top Ad
Saturday, October 20, 2018
آج میں بہت مایوس و غمگین ہوں
Tags
mazameen#
Share This

About WafaSoft
mazameen
Labels:
mazameen
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Author Details
Adabi Kahkashaan Ek whatsapp Group Se Tahreek paa kar bana gaya hai.
No comments:
Post a Comment