Breaking

Post Top Ad

Wednesday, October 23, 2019

ہمت ہے تو زرخیز ہے بنجر ترے آگے

ہمت ہے تو زرخیز ہے بنجر ترے آگے
مانے گا سدا ہار مقدر ترے آگے
کرتا رہا تو صرف مسیحائی کا دعویٰ
جلتا گیا اک ایک سبھی گھر ترے آگے
تو چاہے ترقی تو قلندر کی دعا لے
سونے میں بدل جایے گا پتھر ترے آگے
کیا ہوگا اگر سامنا ہوجایے سفر میں
صحرا ترے پیچھے تو سمندر ترے آگے
مشکل میں گرفتار اگر ہوگا کسی دن
آیے گا نہ ہمدم کوئی دلبر ترے آگے
کرنا ہی اکیلا ہے تجھے سامنا ان کا
عارفؔ ہیں کئی اور بھی لشکر ترے آگے

عارف محمد عارف
BadiShankarpur.QuraishiMohalla
Bhadrak-756100(Odisha)


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages