Breaking

Post Top Ad

Wednesday, October 23, 2019

میں چاہوں اپنے پیار کی خوشبو ہو کامیاب

میں چاہوں اپنے پیار کی خوشبو ہو کامیاب
تم چاہو اپنے حسن کا جادو ہو کامیاب
بے وجہہ آنسوؤں کے مقدر میں خاک ہے
 سجدے میں جا کے ٹپکے تو آنسوہو کامیاب
سچائی کِھل رہی ہے ابھی دل کی شاخ پر
رگ رگ میں پھیل جائے تو خوشبوہو کامیاب
اوڑھے ہوئے ہیں جسم پہ بارودی پیرہن
کیونکر ہمارے دور میں چاقو‘ ہو کامیاب
اپنے سلگتے جذبوں کی تحقیق کے لئے
دل میں یہ آرزو ہے کہ اردو‘ ہو کامیاب
ناطقؔ یزیدِ وقت سے ٹکرائیں گے وہی
بچوں کی میرے قوتِ بازو ہو کامیاب

نور الٰہی ناطق
DewanBazar,Cuttack-753001

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages