مجھے گرفت میں رکھ کر بھی تم رہا کرنا
قریب آنا مگر تھوڑا فاصلہ رکھنا
ہوائے تند بھٹک جایے راستہ نہ کہیں
سو اس کی راہ میں کوئی دیا جلا رکھنا
اسی سے ہوکے گزرتی ہے راہ الفت کی
ستم کا باب مرے واسطے کھلا رکھنا
ہرایک رشتے کا انجام ٹوٹ جانا ہے
تم اپنے آپ کو رشتوں سے ماورا رکھنا
لکھی ہو لاکھ مقدر میں رازؔ ناکامی
پریشاں حال بھی رہنا تو حوصلہ رکھنا
رضوان احمد رازؔ
Pani.Fatehpur-212601
Mob-7309839970
No comments:
Post a Comment