تجھ کو شاید نہیں یہ پتہ زندگی
صرف پانی کا ہے بلبلہ زندگی
اس سے پہلے تو تھی مہربانی تری
کیوں ہوئی آج مجھ سے خفا زندگی
میرے بگڑے ہویے کام سب بن گئے
جب سے تو نے مجھے دی دعا زندگی
زندگی میں مری آپ کیا آگئے
اور بھی ہوگئی خوشنما زندگی
کوئی بھٹکائے گا راہ سے کیا مجھے
بن گئی ہے مری رہنما زندگی
کب شعورِؔ حزیں کو ملے گا مفر
رنج و آلام سے تو بتا زندگی
محمدممتازشعورؔسمبلپوری
Sambapur(Odisha)
No comments:
Post a Comment