رنگِ فضائے دہر بڑا ہی عجیب ہے
برسے گی جس میں آگ وہ موسم قریب ہے
ملتا ہے مجھ سے وہ جو بظاہر خلوص سے
دنیا سمجھ رہی ہے کہ میرا حبیب ہے
نازاں ہے دوستوں پہ بھلا کس لیے بتا
ہر آدمی کا کوئی نہ کوئی رقیب ہے
نسبت بڑی وہ چیز ہے دنیا میں بالیقیں
وہ تیرا ہو گیا تو بڑا خوش نصیب ہے
دامن میں پھول آئے کسی کے کسی کے خار
اے دوست اپنا اپنا بھی یہ تو نصیب ہے
بزمِ سخن میں اس کی پذیرائی کیوںنہ ہو
جس کا لقب شعورؔ ہے شاعر ادیب ہے
محمدممتاز شعور
QtrNo:IR/6,P.W.D,Driver'sColony
Sambalpur-768001(Odisha)
No comments:
Post a Comment