بات بگڑے گی تو ہر سو ہی بغاوت ہوگی
انقلاب آیے گا چوطرفہ قیامت ہوگی
ظلم اور جور و تشدد کی حمایت نہ کریں
مان کرسی کا رکھیں گے تو عنایت ہوگی
ضد نہیں کرتے ہیں‘ کھلواڑ نہیں کرتے ہیں
گر نہیںمانوگے تو تم کو ندامت ہوگی
کام اچھا کرو اچھائی کی تبلیغ کرو
کیونکہ یہ کام ہی اسلاف کی سنت ہوگی
اے سعیدؔ اعظمی خدمت کرو بندوں کی سدا
خدمتِ خلق بہر حال عبادت ہوگی
ڈاکٹر سعید اعظمی
Bhuleswar.Mathura-281001
(U.P)
No comments:
Post a Comment