رات کے پچھلے پہر نیچے اتر جاتا ہے کون
اور دن میں عرش پر جاکر ٹھہر جاتا ہے کون
جب بہار آتی ہے گلشن میں تو بس یہ دیکھ کر
مجھ کو حیرت ہے گلوں میں رنگ بھر جاتا ہے کون
جب اذاں ہوتی ہے مسجد میں تو آنگن چھوڑ کر
سوچتا ہوں یا الٰہی تیرے گھر جاتا ہے کون
ظلم ہو جب ہرطرف اور غم کے بادل ہوں گھرے
تب دلِ ناشاد میں تسکین بھر جاتا ہے کون
روشنی دیتا ہے شب کو اور تاروں کو ضیا
روز و شب شمس و قمر میں نور بھر جاتا ہے کون
ان دنوں تیری صدا پر صرف بسملؔ کے سوا
تیرے در پر باندھ کر رختِ سفر جاتا ہے کون
ادھو مہاجن بسملؔ
Vedant.PlotNo-12.PragatiGarden
BadheBasti.Mundhwa
Pune-411036
No comments:
Post a Comment