وہی محبوب ہے سب کا خدا کی اس پہ رحمت ہے
’’وہی انسان ہے بے شک محبت جس کی فطرت ہے‘‘
وجود اپنا زمانے میں کسی قابل تو کہلائے
کسی کے کام آجائیں فقط اتنی سی حسرت ہے
نہ مانا ہے نہ مانے گا دلِ ناداں کہا اپنا
ہم عاجز ہیں منانے سے عجب اس دل کی حالت ہے
کسی بھی حال میں دارالاماں یہ ہو نہیں سکتی
کسے صبر و قرار حاصل کہاں دنیا میں راحت ہے
عدم کے راستے پر گامزن ہے نوعِ انسانی
سرائے فانی ہے دنیا‘ قلیل اس کی سکونت ہے
سکونِ جان کی خاطر مارے مارے پھر رہے ہیں سب
قدیرؔ اک عالمِ ہو ہے‘ عجب سی ایک وحشت ہے
قدیر احمد قدیر
K.M.Balkundri.NaveedManzil
LIG-II-LE-9,KrisnaColony
Halkoti-582205.Dist:Gadak((Karnataka)
No comments:
Post a Comment