وطن کی نئی ایک تصویر دیکھی
بدلتی ہوئی آج تقدیر دیکھی
ہے چاروں طرف خون آلود منظر
دواروں پہ چسپاں یہ تحریر دیکھی
جو خوابِ حسیں ہم نے دیکھا تھا یارو!
اسی کی بھیانک یہ تعبیر دیکھی
چلی ہے جو تحریک مظلومیت کی
ہرایک سمت اس کی ہی تصویر دیکھی
جو کل تک تھے صبر و تحمل کے حامی
انھیں کے ہی ہاتھوں میں شمشیر دیکھی
جہاں شمسؔ مسکن تھا امن و اماں کا
وہاں پر تباہی کی تاثیر دیکھی
ایڈوکیٹ شمس الحق شمسؔ
Deopur.P.O:Biribati
Dist:Cuttack-754100
No comments:
Post a Comment